ہندستان کے دورے پر آئے امریکی وزیر دفاع ایشٹن کارٹر نے آج یہاں وزیر اعظم نریندر مودی سے ملاقات کی اور دو طرفہ اہمیت کے حامل امور پر تبادلہ خیال کیا۔
اس ملاقات کی
سرکاری طور پر تفصیلات نہیں دی گئیں لیکن ذرائع کے مطابق دونوں رہنماؤں نے دفاع کے شعبے کے ساتھ ساتھ دیگر باہمی امور پر بھی بات چیت کی۔
مسٹر کارٹر تین دن کے دورے پر پیر کو گوا پہنچے تھے۔